بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے حفاظتی تربیتی ورکشاپ | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے حفاظتی تربیتی ورکشاپ

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے بلاگرزاورانسانی حقوق کےحامیوں سےلاہورمیں تین روزہ حفاظتی تربیتی ورکشاپ ک لئےدرخواستیں طلب کرلی ہیں۔ تربیت میں جسمانی،ڈیجیٹل اورنفسیاتی تحفظ سےمتعلق سیشنزہوںگے۔

آزادی اظہار رائے کو لاحق خطرات کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر ایک نظر ڈالیں تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خطرات متواتر طور پر زیادہ پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ جہاں ایک جانب جسمانی خطرات غالب تھے، اب ڈیجیٹل خطرات اور دوسرے ذرائع کے ذریعہ دھمکیاں دینا پریس اور سول سوسائٹی ارکان کی ازخود سنسرشپ کا باعث ہے۔اجتماعی ٹریننگ کو مختلف قسم کے خطرات میں سے ہر ایک سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے شرکاء کی مہارتوں میں اضافہ کرنےکے لئے تیار کیا گیا ہے، جس سے وہ خود کو اپنے جمہوری کام کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کا اہل بناتے ہیں۔

پہلی تین روزہ ورکشاپ کراچی میں اور چوتھی ورکشاپ 27-25 فروری 2021 ء کو لاہور میں ہوئی۔ اب ہم لاہور میں 28-26 مارچ کو شیڈول پانچویں ورکشاپ کے لئے نامزدگی قبول کر رہے ہیں۔ ورکشاپ میں شرکت سے متعلق تمام اخراجات پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے ذریعہ آئیں گے۔

جو لوگ ورکشاپ میں شرکت کے خواہاں ہیں وہ اپنے سی وی اور اپنے بلاگز کے لنکس [email protected] پر بھیج سکتے ہیں


Related Posts

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Comments are closed.