پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے پی پی ایف میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے پی پی ایف میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں

Pakistan Press Foundation

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 اپریل 2024 ہے

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔ فیلوشپ کا مقصد آزادی اظہار کو فروغ دینا ہے اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کو مدد فراہم کرناہے تاکہ وہ میڈیا کی حفاظت اور جرائم سے استثنیٰ کے معاملات کے متعلق گہرائی سے تحقیقاتی مسائل پر رپورٹس تیار کرسکیں۔

: فیلوشپ پروگرام میں شامل ہے  

کہانیوں کی تیاری کے لیے اعزازیہ

دو صلاحیت سازی ورکشاپس میں شرکت۔

چھ تحقیقاتی کہانیوں کی تیاری میں ادارتی اور تکنیکی مدد۔

منتخب شرکاء کو سینئر صحافی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو کہ فیلوشپ کے دوران فیلوشپ ایڈیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر ساتھی کو قومی میڈیا تنظیموں میں اشاعت یا نشریات کے لیے چھ آرٹیکلز تیار کرنے ہوں گے۔

کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے اور صحافیوں کی حفاظت کو فروغ دینے کے عزم کے حامل صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

خواتین صحافیوں، کمزور برادریوں کے صحافیوں، اور بلوچستان، نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع/سابق فاٹا کے اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے تمام حصوں کے صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ان درخواست گزار صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی جو خاص طور پر قتل یا زخمی ہونے والے صحافیوں کے معاملات کی تحقیقات کرنے کا عزم رکھتے ہوں۔  

: درخواست گزار کے لیے درج ذیل کاغذات بھیجنا ضروری ہیں

 درخواست فارم

تعلیمی و پیشه ورانہ کوائف / سی وی

پریس کارڈ یا موجودہ ملازمت کا خط

پچھلے بارہ مہینوں میں شائع یا نشر ہونے والی کم از کم تین آرٹیکلز کے لنکس یا کاپیاں۔

پر بھیجیں۔ [email protected] درخواستیں

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اپریل 2024 ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

:درخواست فارم اردو میں

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2024/03/Application-Form-Urdu.docx

گوگل فارم (اردو)

https://forms.gle/smx6QM7etVCbRhb69

:درخواست فارم انگریزی میں

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2024/03/Application-Form-English-1-1.docx

گوگل فارم (انگریزی)

https://forms.gle/Tayyokeu2dPtijjN6


Comments are closed.