پاکستان پریس فاؤنڈیشن پی پی ایف کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن پی پی ایف کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں

Pakistan Press Foundation

درخواستوں کا اعلان

آخری تاریخ ہفتہ،05 جون، 2021

 

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

فیلوشپس  کے لئے درخواستوں کی موصولی “پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں معاونت”  کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو تحقیقاتی رپورٹس جو پیشہ ور، اخلاقی اور قانونی معیار کے عین مطابق ہوں۔ پی پی ایف صحافیوں کو مدد فراہم کرے گا ، انسانی حقوق ، شفافیت ، ماحول ، عدم مساوات ، حکمرانی اور بدعنوانی سے متعلق امور کی پیشہ ورانہ تحقیقات اور ان کی رپورٹنگ میں۔

فیلوشپ میں ساٹھ ہزار روپے تک کا وظیفہ ، صلاحیت سازی ورکشاپس کے ساتھ ساتھ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی شامل ہوگی۔ منتخب شرکاء ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو رفاقت کی مدت کے دوران پروجیکٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کریں گے۔ اس فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر فیلو سے چھ کہانیاں تیار کرنے کی توقع کی جائے گی۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں۔

خواتین صحافیوں کی درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو اہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔

فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ ہوگا۔

فیلو شپ کے حصول کے لئے  ،انگریزی  یا اردو میں مکمل  شدہ  ،مندرجہ زیل دستاویزات کا، ہفتہ5 جون، 2021 کو شام  5:00 بجے تک موصول ہونا ضروری ہے۔

 

فیلوشپ کا درخواست فارم

تعلیمی وپیشہ ورانہ کوائف / سی وی

کم از کم تین مضامین کے لنک یا تراشے جو پچھلے بارہ ماہ میں شائع یا نشر کیے گئے۔

 

 پر بھیجیں۔[email protected] درخواستیں

درخواست فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے براہ کرم نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

 

: درخواست فارم اردو میں

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/05/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form-Urdu.docx

 

: درخواست فارم انگریزی میں

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/05/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form.docx

 

 


Comments are closed.