پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کے بارہویں بیچ کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے ۔ | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کے بارہویں بیچ کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے ۔

Pakistan Press Foundation

درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ:  اتوار 19 مارچ 2023  ہے

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف)  تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کے بارہویں بیچ کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے ۔

فیلوشپس صحافیوں کو انسانی حقوق، شفافیت، ماحولیات، عدم مساوات، حکمرانی اور بدعنوانی سے متعلق امور پر پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار پر پورا اترنے والی تحقیقاتی رپورٹیں تیار کرنے میں سہولت فراہم کرے گی ۔

منتخب امیدواروں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جا ئیں گی ۔ 

ساٹھ ہزار روپے تک کا وظیفہ 

 تحقیقاتی رپورٹنگ کی تربیت کے لئے  صلاحیت سازی کی دو  ورکشاپس

ادارتی اور تکنیکی معاونت  

منتخب امیدوار ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو فیلوشپ ایڈیٹر کے فرائض انجام دے گا۔ اس فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر امیدوار سے توقع کی جائے گی کہ وہ چھ اسٹوریز تیا رکرے۔

پرنٹ، براڈکاسٹنگ اور آن لائن میڈیا میں رپورٹنگ کا تین سے سات سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

خواتین صحافیوں کو درخواست دینے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کے لئے معیار میں نرمی کی جاسکتی ہے بصورت دیگر اہل امیدواروں کے لئے۔

فیلوشپ کی مدت چار ماہ ہے۔

درخواست گزار کے لیے درج ذیل کاغذات بھیجنا ضروری ہیں

فیلوشپ درخواست فارم

پریس کارڈ یا ملازمت کے خط کی کاپی

ریزیومے/سی وی

کم از کم تین مضامین کے لنکس یا تراشے جو بارہ مہینوں کے دوران شائع یا نشر ہوئے ہیں۔

 پر بھیجیں  [email protected] درخواستیں 

جن لوگوں نے پی پی ایف میڈیا سیفٹی فیلو شپس کے پانچویں بیچ کے لیے درخواست دی ہے انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی درخواستوں پر پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپ کے بارہویں بیچ کے لیے بھی غور کیا جائے گا۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ :  اتوار 19 مارچ 2023  ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

درخواست فارم دستیاب ہیں

 :انگریزی میں درخواست فارم

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2023/03/Application-Form-English.docx 

 :اردو میں درخواست فارم

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2023/03/Application-Form-Urdu.docx


Comments are closed.