پاکستان پریس فاوٗنڈیشن نے میڈیا کی حفاظت کے فیلوشپ پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ : اتوار،27 فروری، 2022۔
پاکستان پریس فاوٗنڈیشن (پی پی ایف) نے پاکستان میں میڈیا کی حفاظت کے فیلو شپ پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا۔
اس فیلو شپ پروگرام کا مقصد آزادی اظہار رائے کو فروغ دینا اور میڈیا کارکنان کو مدد فراہم کرناہے تاکہ وہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق مسائل پر رپورٹس تیار کرسکیں ۔
اس فیلوشپ پروگرام میں دو ورک شاپس منعقد کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ادارتی اور تکنیکی تعاون بھی دیا جائے گا تاکہ میڈیا کارکنان کی حفاظت پر ،اخلاقی ، قانونی ور پیشہ ورانہ صحافت کے بہتر ین معیار کے مطابق رپور ٹس تیار کی جائیں۔منتخب افراد میں سے ہر فرد کو فیلوشپ پروگرام کے دوران چھ رپورٹس تیار کرنا ہوں گی۔ان افراد کو زیادہ ترجیح دی جائے گی جو صحافیوں کو قتل یا زخمی کیے جانے کے مخصوص واقعات پر تفتیشی رپورٹنگ کریں۔
منتخب افراد کو سینیئر صحافیوں کی معاونت میں رکھا جائے گا جو اس فیلو شپ پروگرام کی مدت تک ان افراد کے ایڈیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
صحافی جو پرنٹ،ٹیلی ویژن،ریڈیو یا آن لائن میڈیا میں کم سے کم تین سال کا تجربہ رکھتے ہیں وہ اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتےہیں۔خواتین صحافیوں کی درخواست جمع کروانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیےاہلیت کی بنا پر شرائط میں نرمی رکھی جاسکتی ہے۔
اس فیلوشپ پروگرام کی مدت تین ماہ ہے اور اس پروگرام میں منتخب افراد کو ساٹھ ہزار روپے(60,000)ادا کیے جائیں گے۔
:درخواست گزار کے لیے درج ذیل کاغذات بھیجنا ضروری ہیں
حالیہ تصویر کے ساتھ CV
درخواست فارم
پروپوزل فارم
تین لنکس /شائع کردہ یا نشر شدہ رپورٹس
درخواست مندرجہ ذیل ای میل پر بھیجیئے۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات،27 فروری،2022 ہے۔آخری تاریخ گزرنے کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
درخواست فارم:
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2020/02/درخواست-فارم.docx
پروپوزل فارم:
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2020/02/پروپوزل-فارم-برائے-تحریر.docx