پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع  کردیں | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع  کردیں

Pakistan Press Foundation

درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ:  ہفتہ 30 اپریل 2022 ہے

 پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے پی پی ایف تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپس کےلئے درخواستیں طلب کرنا شروع  کردیں ہیں۔

فیلوشپس کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو انسانی حقوق، شفافیت، ماحولیات، عدم مساوات، حکمرانی اور بدعنوانی سے متعلق امور پر پیشہ ورانہ، اخلاقی اور قانونی معیارات پر پورا اترنے والی تحقیقاتی رپورٹیں تیار کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

فیلوشپس میں 60 ہزار روپے تک کی اعزازی رقم، صلاحیت سازی کی ورکشاپس کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت شامل ہوگی۔ منتخب امیدوار ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو فیلوشپ کی مدت کے دوران پروجیکٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرے گا۔ اس فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر امیدوار سے توقع کی جائے گی کہ وہ چھ اسٹوریز تیا رکرے۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا کے لئے کام کرنے کا کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی اس فیلوشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

خواتین صحافیوں کو درخواست دینے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ بصورت دیگر اہل امیدواروں کے بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کے لئے معیار میں نرمی کی جاسکتی ہے۔

فیلوشپ کی مدت چار ماہ پر مبنی ہے۔

مکمل درخواست فارم، انگریزی یا اردو میں، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں، ہفتہ 30 اپریل 2022 کو شام 5:00 بجے تک وصول کیے جائیں گے جنکی بنیاد پر فیلوشپ دینے پر غور کیا جائے۔

فیلوشپ درخواست فارم

پیشہ ورانہ ریزیومے/سی وی

کم از کم تین مضامین کے لنکس یا تراشے جو پچھلے بارہ مہینوں میں شائع یا نشر ہوئے ہیں۔

:درخواستیں ارسال کیجئیے

[email protected]

 درخواست فارم تک رسائی کے لیے براہ کرم نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

:انگریزی میں درخواست فارم

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/05/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form.docx

:اردو میں درخواست فارم

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/05/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form-Urdu.docx

Translation

 


Comments are closed.