پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے ذرائع ابلاغ کے خلاف انتخابات کے حوالے سے تشدد کی اطلاع دینے اور نگرانی کرنے کا نظام پیش کردیا | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے ذرائع ابلاغ کے خلاف انتخابات کے حوالے سے تشدد کی اطلاع دینے اور نگرانی کرنے کا نظام پیش کردیا

انتخابات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے خلاف تشدد کی اطلاع یہاں دیں:
ای میل: [email protected]
موبائل نمبر: 0336 3329872
واٹس ایپ: 0336 3329872
ٹویٹر: @attacksonmedia

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے آج انتخابات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف تشدد کی اطلاع دینے اور نگرانی کرنے کا نظام جاری کردیا ہے۔اطلاع دینے کا نظام صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ دیگر افراد کو 25 جولائی کو قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین منتخب کرنے کے لیے ہونے والے عام انتخابات سے قبل اپنے خلاف ہونے والے تشدد کی اطلاع دینے کی سہولت دیتا ہے۔نگرانی کا نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ اہلکاروں اور اداروں کے خلاف انتخابات کے حوالے سے ہونے والے حملے نظر انداز نہ ہوں ساتھ ہی ایسے حملوں کے نتیجے میں ریاستی اداروں کے ردعمل کی بھی نگرانی ہوگی۔انتخابی تشدد کے واقعات کی اطلاع ٹیلی فون، ای میل ،واٹس ایپ اور  ٹویٹر کے ذریعے بھی پی پی ایف کو دی جا سکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف ہر حملے کی اطلاع الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)، متعلقہ وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں بشمول نگراں وزراء، وزارت داخلہ کے عہدیداران، محکمہ پولیس، ضلعی کمشنران اور دیگر کے نوٹس میں لائے گا۔

تشدد کی اطلاعات میڈیا اداروں جیسا کہ آل پاکستان نیوزپیپر سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، ایڈیٹرز فار سیفٹی (ای ایف ایس) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کو بھی بھیجی جائیں گی۔

پی پی ایف ان ابلاغی اداروں کے ردعمل کو بھی ملاحظہ کرے گا کہ حملے کا نشانہ بننے والے صحافیوں کا جن سے تعلق ہے، ساتھ ہی ابلاغی اور ریاستی اداروں کو بھی دیکھے گا اور تشدد کے مرتکب افراد کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ہونے والی پیشرفت کی اطلاع دے گا۔

یہ نظام الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ضابطہ اخلاق برائے ذرائع ابلاغ کی رہنما ہدایت 3 کے نفاذ کی نگرانی میں مدد دے گا، جو کہتا ہے کہ انتخابات کے دوران آزادئ اظہار رائے اور صحافیوں کے آزادانہ خبر دینے کے حق کا تمام جماعتوں، امیدواروں اور ریاست کے اداروں کی جانب سے احترام کیا جانا چاہیے۔ انتخابی عرصے میں اور اس کے بعد معلومات تک مکمل رسائی بھی فراہم کی جانی چاہیے۔

اس ضابطے کی رہنما ہدایت 5 بعنوان “میڈیا اہلکاروں اور املاک کے خلاف حملوں پر سزا کی ذمہ داری” ریاستی اداروں کو پابند کرتی ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ اہلکاروں یا املاک یا میڈیا اداروں کے دفاتر کے خلاف تشدد، اکسانے یا ہراساں کرنے کے اقدامات کی تحقیقات کے لیے خصوصی کوششیں کرے گا، اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا، بالخصوص جہاں یہ تحریک ذرائع ابلاغ کی آزادی میں رخنہ ڈالنے کے لیے کی گئی ہو۔

اطلاعات متعلقہ سیاسی جماعتوں کو کہ جو سیاسی جماعتوں کے لیے ای سی پی ضابطہ اخلاق کی ذمہ دار ہیں، مقابل امیدواروں، انتخابی ایجنٹوں اور پولنگ ایجنٹوں کو بھی بھیجی جائیں گی۔ اس ضابطے کی شق 15 بیان کرتی ہے کہ سیاسی جماعتیں، امیدواروں اور انتخابی ایجنٹوں پر سختی سے زور دیں گی کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، بشمول اخبارات کے دفاتر اور پرنٹنگ پریسز پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں یا ذرائع ابلاغ کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کو اختیار نہ کریں۔

واقعات کی اطلاع 0336 3329872 پر کال، ٹیکسٹ یاواٹس ایپ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ تشد کے واقعات

[email protected]  پر بھی بتائے جا سکتے ہیں۔

واقعات کی اطلاع آپ ہمیں   @attacksonmedia  اس پر ٹویٹ بھی کر سکتے ہیں ۔

 

اویس اسلم علی