پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) میڈیا سیفٹی فیلوشپس کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری 2023 ہے۔
پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے پی پی ایف میڈیا سیفٹی فیلوشپس کے لیے درخواتتیں موصول کی جارہی ہیں۔ فیلوشپ کا مقصد آزادی اظہار کو فروغ دینا ہے اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کو مدد فراہم کرناہے تاکہ وہ میڈیا کی حفاظت اور جرائم سے استثنیٰ سے متعلق مسائل پر رپورٹس تیار کرسکیں ۔
فیلوشپ پروگرام میں شامل ہے
ساٹھ ہزار روپے تک کا وظیفہ
دو صلاحیت سازی کی تربیتی ورکشاپس
ادارتی اور تکنیکی معاونت
منتخب شرکاء کو سینئر صحافی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو کہ فیلوشپ کے دوران فیلوشپ ایڈیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ فیلوشپ پروگرام کے دوران ہر ساتھی کو قومی میڈیا تنظیموں میں اشاعت یا نشریات کے لیے چھ آرٹیکلز تیار کرنے ہوں گے۔
کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے اور صحافیوں کی حفاظت کو فروغ دینے کے عزم کے حامل صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
بلوچستان، فاٹا کے سابقہ اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں اور خواتین صحافیوں کے معیارات میں بصورت دیگر اہل درخواست دهندگان کے لیے نرمی کی جا سکتی ہے۔
درخواست گزار کے لیے درج ذیل کاغذات بھیجنا ضروری ہیں:
درخواست فارم
تعلیمی و پیشه ورانہ کوائف / سی وی
پچھلے بارہ مہینوں میں شائع یا نشر ہونے والی کم از کم تین آرٹیکلز کے لنکس یا کاپیاں۔
پر بھیجیں۔ [email protected] درخواستیں
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری 2023 ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
:درخواست فارم اردو میں
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2020/02/درخواست-فارم.docx
:درخواست فارم انگریزی میں