پاکستان پریس فاؤنڈیشن پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کررہی ہے۔ | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کررہی ہے۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ  20 اگست،2023 ہے۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف)، تھامسن میڈیا کے ساتھ مل کر (ٓئی ایف اے) کی مالی معاونت سے ٹوٹل ٹرن آؤٹ کے: پاکستان میں اگلے عام انتخابات  میں اقلیتوں کی نمائندگی کو بڑھانے کے پراجیکٹ  میں پاکستان کے اگلے عام انتخابات میں اقلیتوں کی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے جامع رپورٹنگ پر فیلوشپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کررہی ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد مقامی رپورٹرز، بشمول خواتین سٹیزن رپورٹرز اور بلاگرز کو مدد دینا ہے  تاکہ حقائق پر مبنی اور تنازعات سے متعلق حساس ملٹی میڈیا رپورٹس تیار کی جائیں جو اقلیتوں، خاص طور پر خواتین کی ضروریات کو پورا کرتی ہوں، اور وہ پاکستان میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں منتخب پارلیمان کا احتساب کر سکیں ۔

فیلوشپ پروگرام کا مقصد  میڈیا پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے پاکستان میں آزاد، اخلاق پر مبنی ، اور  احتساب کرنے والے میڈٰیا کو فروغ دینا ہے

:فیلوشپ کے اہم نکات مندرجہ زیل ہیں 

 مضامین کی تیاری میں تعاون کے لیے فیلوشپ کی رقم 72 ہزار روپے تک ہوگی۔

  صحافیوں کی حفاظت کے متعلق  صلاحیت سازی پر منعقد ہونے والی  دو انفرادی ورکشاپس میں شرکت

انتخابی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن لیکچر میں شرکت۔

انتخابی رپورٹنگ پر دو ماہانہ ورچوئل نیوز رومز میں شرکت۔

الیکشن سے متعلق حساس مو ضوعات پر چار کہانیاں تیار کرنا 

ادارتی اور تکنیکی مدد۔

ذاتی تربیت میں شرکت کے لیے سفری اخراجات اور پروڈکشن  میں تعاون کے لیے اخراجات  منتظمین ادا کریں گے۔

منتخب شرکاء ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو فیلوشپ کی مدت کے دوران فیلوشپ ایڈیٹر کے طور پر کام کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام (اگست 2023-اکتوبر 2024) کے دوران، ہر فیلو میڈیا اداروں میں اشاعت یا نشریات  کے لیے   انتخابات سے پہلے اور بعد  کل چار کہاںیاں تیار کرے گا یا کرے گی ۔

جو صحافی کم از کم تین سال کا تجربہ اور عزم رکھتے ہوں اور تحقیقاتی رپورٹنگ خاص طور پر انتخابی کوریج میں دلچسپی کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔  پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے صحافیوں، بلخصوص اقلیتییوں  اور پسماندہ طبقات  سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

درخواست گزار کو درج ذیل بھیجنا ضروری ہے

فیلوشپ درخواست فارم

پریس کارڈ یا ملازمت کے خط کی کاپی

ریزیومے/سی وی 

پر  بھیجی  جائیں  [email protected] درخواستیں

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اگست 20، 2023 ہے

 مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پی پی ایف درخواست فارم انگریزی میں

  https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2023/08/Final-Application-Form-English.docx

گوگل فارم

 https://forms.gle/r9QWorgwZ7v1zmW1A

پی پی ایف درخواست فارم اردو

  https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2023/08/Final-Application-Form-Urdu.docx

گوگل فارم

 https://forms.gle/HmgWPTGSj9cJb6fV6


Comments are closed.