Pakistan Press Foundation (PPF)

Paksitan Press Foundtion

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن

پی پی ایف کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں

آخری تاریخ 02 جولائی، 2019

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ  کے پانچویں بیچ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

فیلوشپس  کے لئے درخواستوں کی موصولی “پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں معاونت”  کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو تحقیقاتی رپورٹس جو پیشہ ور، اخلاقی اور قانونی معیار کے عین مطابق ہوں ،تیارکرنے کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔ پی پی ایف صحافیوں کو انسانی حقوق، شفافیت، ماحولیات، عدم مساوات، حکومتی نظم و نسق، اور بدعنوانی سے متعلق معاملات کی تحقیقات اور رپورٹ تیا ر کرنے کے لئے معاونت فراہم کرے گا۔

فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس  کے انعقاد کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ منتخب امیدواروں کو سینئر صحافی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو فیلوشپ کے دوران   پراجیکٹ  ایڈیٹرکاکردارادا کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام کے دوران  ہر جرنلسٹ کو چھ رپورٹس تیار کرنا ہوں گی۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں۔

بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو اہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔ خواتین   صحافیوں کی درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ اور فیلوشپ پروگرام کا وظیفہ ساٹھ ہزار روپے ہے۔

فیلو شپ کے حصول کے لئے  ،انگریزی  یا اردو میں مکمل  شدہ  ،مندرجہ زیل دستاویزات کا، منگل 2 جولائی، 2019 کو شام 5:00 تک موصول ہونا ضروری ہے۔

(فیلوشپ درخواست فارم ( فارم کے لیئے دئیے گئے لنک پر کلک کریں

تعلیمی وپیشہ ورانہ کوائف / سی وی

(اسٹوریز پروپوزل فارم ( فارم کے لیئے دئیے گئے لنک پر کلک کریں

کم از کم تین مضامین کے لنک یا تراشے جو پچھلے بارہ ماہ میں شائع یا نشر کیے گئے۔

درخواستیں ppf@pakistanpressfoundation.org پر بھیجیں۔

 

 

:درخواست

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2019/06/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form-Urdu.docx

:سٹوری پروپوزل  فارم

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2019/06/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Story-Proposal-Form-Urdu.docx


Comments are closed.