پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں

Pakistan Press Foundation

درخواستوں کے لئے چوتھا اعلان

آخری تاریخ 18اگست، 2018

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ  کے چوتھے بیچ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

فیلوشپس  کے لئے درخواستوں کی موصولی “پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں معاونت”  کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینا اور میڈیا سے وابستہ افراد کو عوامی دلچسپی کے امور بشمول حکومتی نظم و نسق، شفافیت، صنف، بدعنوانی اور انسانی حقوق کے بارے میں گہرائی سے کی جانے والی رپورٹس کے بارے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تا کہ ایسی تحقیقاتی رپورٹس تیار کرنے میں مدد کی جاسکے جو صحافت کے پیشہ ورانہ اصولوں اور قانونی معیارات کے مطابق ہوں۔ فیلوشپ کا دورانیہ تین ماہ اورمعاوضہ ساٹھ ہزار روپے ہے۔  معاوضے کی ادائیگی کا انحصار اہداف کی تکمیل پر ہے۔

منتخب امیدواروں کو سینئر صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو فیلوشپ کے دوران ادارتی رہنما کا کردارادا کریں گے۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں۔ بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو اہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔صحافت سے تعلق رکھنے والی خواتین کو درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

درکار دستاویزات:

۱۔ پروفیشنل ریزیومے/ سی وی حالیہ تصویر کے ساتھ

۲۔ مکمل اسٹوری پروپوزل فارم (ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کلک کیجیے)

۳۔ شائع یا نشر کی گئی خبروں کے تین لنکس/ نمونے

درخواستیں [email protected] پر بھیجیں

درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ  18اگست،  2018ہے۔ 11:59 کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کریں گے ۔

صرف شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

تحقیقاتی رپورٹنگ فیلوشپ کے پہلے مرحلے کے ورکشاپ کی وڈیو نیچے دیئے گئے لنک پر دیکھی جا سکتی ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=JGy02IHiu0w&feature=em-share_video_user

فیلوشپ فارمزاردو میں یہاں دستیاب ہیں: PPF Investigative Reporting Fellowship-Story Proposal Form-Batch 4-Urdu

فیلوشپ فارمزانگریزی میں یہاں دستیاب ہیں: PPF Investigative Reporting Fellowship-Story Proposal Form-Batch 4 – English