پاکستانی صحافیوں کے لئے غلط اور جھوٹی معلومات کی نشاندہی کرنے کےلئے ہنر مندی کی تربیت | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

پاکستانی صحافیوں کے لئے غلط اور جھوٹی معلومات کی نشاندہی کرنے کےلئے ہنر مندی کی تربیت

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ منگل، 14دسمبر 2021 ہے۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف)، ایکشن فار کاؤنٹرنگ ڈس انفارمیشن اینڈ مس انفارمیشن ویلیو سسٹم ایمپاورمنٹ کے تعاون سے پاکستانی صحافیوں کے لیے کراچی میں دو روزہ اہم ہنر سازی کی تربیتی ورکشاپ کے لیے درخواستیں طلب کرہی ہے۔ تربیت کا مقصد روایتی اور ڈیجیٹل دونوں ذرائع ابلاغ میں غلط معلومات کا نشاندہی کرنے کے لیے شرکاء کی اہم مہارتوں کو بڑھانا ہے، ہے جس میں تحقیقاتی صحافت کے بہترین طریقے، ڈیٹا کا تجزیہ، اور حقائق کی جانچ کرنا شامل ہے۔

 صحافتی شعبے میں 2 سے 5 سال کا تجربہ رکھنے والے موجودہ صحافیوں کو غلط معلومات کی نشاندہی اور اس سے متعلق دیگر مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔

تربیت میں خواہش مند صحافی مندرجہ ذیل دستاویزات، انگریزی یا اردو میں منگل، 14 دسمبر 2021 تک بذریعہ ای میل جمع کروادیں۔

۔ فیلوشپ درخواست فارم

 ۔ پیشہ ورانہ ریزیومے/سی وی

۔ کم از کم تین مضامین کے لنکس یا کاپی جو پچھلے بارہ مہینوں میں شائع یا نشر ہوئے ہوں۔

 

:درخواستیں  اس ای میل پر بھیجیں

 [email protected]

 

:درخواست فارم تک رسائی کے لیے برائے مہربانی نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

:درخواست فارم انگریزی

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/06/PPF-Mentorship-and-Reporting-Fellowship-Application-Form-English.docx

:درخواست فارم اردو میں

https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/06/PPF-Mentorship-and-Reporting-Fellowship-Application-Form-Urdu.docx

Translation


Comments are closed.