بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نفسیاتی مدد کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نفسیاتی مدد کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے یوروپی یونین کے تعاون سے سول سوسائٹی فار انڈیپنڈنٹ میڈیا اینڈ ایکسپریشن (CIME) پراجیکٹ کے تحت بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نفسیاتی مددسے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہفتہ تا پیر (31 جولائی تا 2 اگست 2021 ء) منعقد کی گئی۔

تربیتی ورکشاپ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان شریک ہوئے۔

اس ورکشاپ کا مقصد بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے حفاظتی معلومات میں اضافہ کرنا تھا تاکہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران محفوظ رکھا جاسکے۔ ورکشاپ میں ہونے والی گفتگو اور سرگرمیوں سے شرکاء کو خطرات کی تشخیص کے طریقہ کار کو سمجھنے اور حفاظتی اقدامات کی نشاندہی میں مدد ملی، سی پی آر اور سینے کی کمپریشن کے ساتھ ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی اس ورکشاپ کا ایک حصہ تھا۔

چھٹی سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جسمانی اور ڈیجیٹل طور پر مختلف حالات میں حفاظت کو برقرار رکھنے کا طریقہ سیکھا، حملے کے چکر کو توڑنے کی تکنیک، اغوا سے روک تھام اور بچاؤ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خود حفاظتی کے طریقوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ تربیتی سیشن بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ اور ان کے درمیان نیٹ ورکنگ کے لئے مددگار ثابت ہوئے۔

ان حفاظتی تربیتی ورکشاپس نے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھایا اور فرائض کے دوران غیر محفوظ اور اعصابی تناؤکی صورت حال سے نمٹنے کے سلسلے میں بھی ان کو مدد فراہم کی۔

بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے مختلف گروپس نے پاکستان پریس فاؤنڈیشن اور یوروپی یونین کی جانب سے اس طرح کے تربیتی سیشنوں کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا اور دوسرے بلاگرز اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنان کے لئے بھی حفاظتی تکنیک سیکھنے کے اسی طرح کے تربیتی سیشن جاری رکھنے کی درخواست کی۔

Translation


Comments are closed.