بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے حفاظتی تربیتی ورکشاپ | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے حفاظتی تربیتی ورکشاپ

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے بلاگرزاورانسانی حقوق کےحامیوں سےلاہورمیں تین روزہ حفاظتی تربیتی ورکشاپ ک لئےدرخواستیں طلب کرلی ہیں۔ تربیت میں جسمانی،ڈیجیٹل اورنفسیاتی تحفظ سےمتعلق سیشنزہوںگے۔

آزادی اظہار رائے کو لاحق خطرات کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر ایک نظر ڈالیں تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خطرات متواتر طور پر زیادہ پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ جہاں ایک جانب جسمانی خطرات غالب تھے، اب ڈیجیٹل خطرات اور دوسرے ذرائع کے ذریعہ دھمکیاں دینا پریس اور سول سوسائٹی ارکان کی ازخود سنسرشپ کا باعث ہے۔اجتماعی ٹریننگ کو مختلف قسم کے خطرات میں سے ہر ایک سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے شرکاء کی مہارتوں میں اضافہ کرنےکے لئے تیار کیا گیا ہے، جس سے وہ خود کو اپنے جمہوری کام کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کا اہل بناتے ہیں۔

پہلی تینروزہورکشاپ 2 سے 4 نومبر 2020 تک،دوسری27 سے 29 نومبر2020 ،اورتیسری 25 سے 27 دسمبر 2020 تک کراچی میں  منعقد ہوئی تھیں اوراب ہم چوتھی ورکشاپ کےلئےنامزدگیاں وصول کررہےہیں جو 25 سے 27فروری، 2021 تک لاہور میں ترتیب دی گئی ہے۔ لاہورمیں ہونے والی چوتھی تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینےکےخواہشمندافرادسےسیوی وصول کرنےکی آخری تاریخ اتوار، 14 فروری 2021 ءہے۔

ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند حضرات  اپنے سی وی اور بلاگز کے لنکس[email protected]پربھیج سکتے ہیں۔


Related Posts

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Comments are closed.