پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں -Pakistan Press Foundation (PPF)

Paksitan Press Foundtion

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں

Pakistan Press Foundation

آخری تاریخ 5 جنوری، 2020

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلوشپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ  کے ساتویں بیچ کے لئے درخواستیں موصول کی جارہی ہیں۔

فیلوشپس میں صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس  کے انعقاد کے علاوہ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ منتخب امیدواروں کو سینئر صحافی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا جو فیلوشپ کے دوران   پراجیکٹ  ایڈیٹرکاکردارادا کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام کے دوران  ہر جرنلسٹ کو چھ رپورٹس تیار کرنا ہوں گی۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں۔

بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو اہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔ خواتین   صحافیوں کی درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ اور فیلوشپ پروگرام کا وظیفہ ساٹھ ہزار روپے ہے۔

فیلو شپ کے حصول کے لئے  ،انگریزی  یا اردو میں مکمل  شدہ  ،مندرجہ زیل دستاویزات کا 5 جنوری، 2020 کو شام 5:00 تک موصول ہونا ضروری ہے۔

(فیلوشپ درخواست فارم ( فارم کے لیئے کلک کریں

تعلیمی وپیشہ ورانہ کوائف / سی وی

(اسٹوریز پروپوزل فارم ( فارم کے لیئے کلک کریں

کم از کم تین مضامین کے لنک یا تراشے جو پچھلے بارہ ماہ میں شائع یا نشر کیے گئے۔

درخواستیں دیئے گئے ای میل اڈریس پر بھیجیئے؛

درخواستیں دیئے گئے ای میل اڈریس پر بھیجیئے؛

fellowships@pakistanpressfoundation.org


Comments are closed.