نیوز ویک کا ساؤتھ ایشیا کمنٹری پرائز – انٹریز طلب/25 ہزار ڈالرز نقد انعام | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

نیوز ویک کا ساؤتھ ایشیا کمنٹری پرائز – انٹریز طلب/25 ہزار ڈالرز نقد انعام

نیو یارک، 26 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

نیوزویک اور ڈیلی بیسٹ اور اوپن ہینڈز انیشی ایٹو نے باصلاحیت افراد کو پروان چڑھانے اور نئی آوازیں تلاش کرنے کے لیے خطے کو کوریج دینے والے جنوبی ایشیائی صحافیوں اور لکھاریوں کے لیے ایک نئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ اس انعام کا مقصد ایسے فرد کے کام کو فروغ اور مدد دیناہے جس نے خطے سماجی، سیاسی اور ثقافتی مسائل پر فکر انگیز، اہم اور پرکشش تبصرہ کیا ہو۔

انعام: فاتح 25 ہزار ڈالرز نقد انعام، پروونس ٹاؤن، میساچوسٹس میں نارمن میلر سینٹر اینڈ رائٹرز کالونی میں ایک ماہ قیام اور ڈیلی بیسٹ میں ایک سال کے لیے پندرہ روزہ کالم کا حقدار ہوگا۔

ساخت: جنوبی ایشیا میں پھیلے مدیران، ناشرین اور لکھاریوں سے اپنے انگریزی زبان کے بہترین کالم نگاروں اور صحافیوں کو نامزد کرنے کو کہا جائے گا جس کے لیے وہ ان کے کام کے تین سے پانچ نمونے اور ایک مختصر خط پیش کریں گے جس میں بتایا جائے گا کہ یہ فرد اس اعزاز کے حصول کا حقدار کیوں ہے۔ معروف بین الاقوامی صحافیوں اور ابلاغی ماہرین کا ہمارا پینل ان درخواستوں پر غور کرے گا اور ایک فاتح اور دو حتمی امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔ نامزدگی کے لیے ای میل کیجیے [email protected]

اہلیت: کوئی بھی نامزد کالم نگار، صحافی یا لکھاری جو جنوبی ایشیا (افغانستان، پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش) میں مقیم ہو یا اس کے بارے میں لکھتا ہو۔ صرف وہی تحاریر حقدار سمجھی جائیں گی جو گزشتہ سال لکھی گئی ہوں۔ نامزدگان 20 جون کو نیو یارک میں تقریب تقسیم انعامات کے لیے بھی لازماً دستیاب ہونے چاہئیں۔

جج: لکھاری و مورخ ولیم ڈیلرمپل، مدیر نیوز ویک انٹرنیشنل تونکو ورداراجن، نیوز ویک اور ڈیلی بیسٹ بکس ایڈیٹر لوکاس وٹمین، مصنف و صحافی سر ہیرلڈ ایونز، مدھولیکا سیکا، ایگزیکٹو پروڈیوسر، این پی آر۔

وقت: انعام 20 جون 2012ء کو نیو یارک میں ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی 2012ء بروز جمعہ ہے۔ حتمی امیدواروں کا اعلان 23 مئی 2012ء کو کیا جائے گا۔

ایوارڈز استقبالیہ: ٹینا براؤن، ایڈیٹر ان چیف نیوز ویک اور ڈیلی بیسٹ، شریک میزبانوں جین سنائیڈر اور اوپن ہینڈز انیشی ایٹو، لارنس شیلر اور نارمن میلر سینٹر، اسپاس روسیو، اور مدیر نیوز ویک انٹرنیشنل، تنکو ورداراجن کے ساتھ 20 جون 2012ء کی شام نیو یارک کی ایشیا سوسائٹی میں ایک اعزازی استقبالیہ کی میزبانی کریں گی۔ اسٹیج پر ایک مذاکرے کے دوران فاتح کا اعلان کیا جائے گا اور انہیں اسٹیج پر طلب بھی کیا جائے گا، جس کے بعد ایک عشائیہ اور محفل جام ہوگی۔

رابطہ: اینڈریو کرک، +1-212-524-8856، [email protected]