بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے حفاظتی تربیتی ورکشاپ | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے حفاظتی تربیتی ورکشاپ

Pakistan Press Foundation

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے بلاگرزاورانسانی حقوق کےحامیوں سےلاہورمیں تین روزہ حفاظتی تربیتی ورکشاپ کےلئےدرخواستیں طلب کرنی شروع کردی ہیں۔ تربیت میں جسمانی،ڈیجیٹل اورنفسیاتی تحفظ سےمتعلق سیشنزہوں گے۔

آزادی اظہار رائے کو لاحق خطرات کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر ایک نظر ڈالیں تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خطرات متواتر طور پر زیادہ پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ جہاں ایک جانب جسمانی خطرات غالب تھے، اب ڈیجیٹل خطرات اور دوسرے ذرائع کے ذریعہ دھمکیاں دینا پریس اور سول سوسائٹی ارکان کی ازخود سنسرشپ کا باعث ہے۔اجتماعی ٹریننگ کو مختلف قسم کے خطرات میں سے ہر ایک سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے شرکاء کی مہارتوں میں اضافہ کرنےکے لئے تیار کیا گیا ہے، جس سے وہ خود کو اپنے جمہوری کام کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کا اہل بناتے ہیں۔

اب ہم 31 جولائی تا 02 اگست کو لاہور میں ہونے والی چھٹی ورکشاپ کے لئے نامزدگیاں قبول کر رہے ہیں۔ ورکشاپ میں شرکت سے متعلق تمام اخراجات پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے ذمّے ہوں گے۔

لاہور میں چھٹی تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے سی وی موصول ہونے کی آخری تاریخ اجمعہ، 23 جولائی 2021 ہے۔

 پربھیج سکتے ہیں ppf@pakistanpressfoundation.org ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند حضرات  اپنے سی وی اور بلاگز

ورکشاپ میں اپنی شرکت کی تصدیق کے لئے  منتخب ہونے والے شرکاء کو اپنا کوویڈ۔19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھیجنا ضروری  ہوگا۔


Related Posts

Pakistan Press Foundation

Pakistan Press Foundation

Comments are closed.