انتخابات پر مینٹورشپ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں | Pakistan Press Foundation (PPF)

Pakistan Press Foundation

انتخابات پر مینٹورشپ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں

یونیسکو اسلام آباد دفتر پاکستان کے قومی و صوبائی انتخابات 2018ء سے قبل UNDP کے تعاون، اور PPF کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ “انتخابی مدد کا منصوبہ” شروع کر رہا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد مرد و خاتون صحافیوں، مدیران اور حال ہی میں صحافت/ابلاغ عامہ سے گریجویشن کرنے والوں کی انتخابی رپورٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ 2018ء میں اور مستقبل کے انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے حوالے سے آگہی حاصل کریں۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (PPF) صحافت اور ابلاغ عامہ سے حال ہی میں گریجویشن کرنے والے طلبہ سے ایک مینٹورشپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔ پروگرام میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے تازہ گریجویٹس شامل ہوں گے۔

مینٹورشپ پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے افراد اخلاقیاتی صحافت اور ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ میں شامل ہوں گے جس کی خصوصی توجہ انتخابی رپورٹنگ پر ہوگی۔

پھر انہیں ایک سینئر صحافی کے حوالے کردیا جائے گا جو انتخابات سے قبل، دوران اور بعد میں تین ماہ کے عرصے تک انہیں رہنمائی اور تربیت دے گا۔ یہ رہنمائی ہفتے میں تین مرتبہ دو گھنٹے کے لیے ہوگی۔

اس مینٹورشپ پروگرام کے تحت طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا کو اپڈیٹ رکھنے، انتخابات کی خبریں پانے، رپورٹنگ کی ‘اچھی’ اور ‘بری’ مثالوں کا تجزیہ کرنے، صنفی حوالے سے رپورٹنگ، اقلیتوں کی نمائندگی اور معلومات کی تصدیق جیسے معاملات پر رہنمائی دی جائے گی۔

اس مینٹورشپ پروگرام کے لیے وظیفہ پانچ ہزار روپے ماہانہ ہوگا۔ دورانیہ تین ماہ ہوگا اور ادائیگی دیے گئے کاموں کی تکمیل کی بنیاد پر ہوگی۔

طلبہ کی اہلیت کے لیے معیار مندرجہ ذیل ہوگا:

مرد یا خاتون طالب علم جس نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران HEC کی منظور شدہ کسی بھی جامعہ سے صحافت یا ابلاغ عامہ میں گریجویشن کیا ہو۔ ابلاغی اداروں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواست گزار کے لیے بھیجنا لازمی ہے:

ا) پروفیشنل ریزیومے/CV حالیہ تصویر کے ساتھ

ب) ڈگری کی اسکین شدہ کاپی اور اپنے گریجویشن پروگراموں کی اسناد کی نقل

ج) تین حوالہ جات

درخواستیں [email protected] پر بھیجی جائیں

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 مئی بروز پیر رات 11 بجکر 59 منٹ ہے۔

درخواست فارم حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2018/05/PPF-UNESCO-mentorship-application-form-30-Apr-18-Urdu.docx